پاکستان

کمشنر کراچی کا بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام ادارے منصوبوں کو ایک ہفتہ میں حتمی شکل دیں، کراچی میں جولائی اور اگست میں بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنر کراچی نے رواں سال بارشوں سے قبل شہر کے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے ہنگامی منصوبے کو ایک ہفتہ میں حتمی شکل دیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاؤنز کو واٹر کارپوریشن مین ہولز کے ڈھکن فراہم کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رواں سال جولائی اور اگست میں بارشیں متوقع ہیں۔