پاکستان

کرپشن کیس: عدالت نے اینٹی کرپشن کو تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی گرفتاری سے روک دیا

تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کے خلاف اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ایف آئی آر درج کی ہیں، دونوں درخواست گزاروں پر محکمہ ہیلتھ اور ہائیر ایجوکیشن میں بھرتیوں کا غیر قانونی الزام ہے، وکیل

غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وزرا تیمور جھکڑا اور کامران بنگش کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ سماعت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی اینٹی کرپشن ایف آئی آر منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو درخواست گزاروں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق صوبائی وزرا کے وکیل علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ایف آئی آر درج کی ہیں، دونوں درخواست گزاروں پر محکمہ ہیلتھ اور ہائیر ایجوکیشن میں بھرتیوں کا غیر قانونی الزام ہے۔

علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جس کی شکایت پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے 8 ماہ سے اس کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے کہ کہا پر ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

پشاور: سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار

پشاور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی امیدوار کامران بنگش کو مخالف امیدوار سے مختلف انتخابی نشان دینے کا حکم