پاکستان

اسپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نمبر4 تشکیل دیدی

پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی، اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیئے گئے غلط جوابات کی تحقیقات کرے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے صوبائی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نمبر4 تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیٹی، اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیئے گئے غلط جوابات کی تحقیقات کرے گی۔

نوٹی فکیشن میں بتایاگیا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 30 سوالات میں سے 14 کے جوابات مقررہ وقت کے اندر فراہم نہیں کیے گئے، پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط 1997 کے قاعدہ 187 کے تحت خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ اسپیشل کمیٹی نمبر4 کے چیئرمین، صوبائی وزیر پارلیمنٹری افیئرمیاں مجتبی شجاع الرحمٰن کو مقرر کیا گیا ہے، اسپیکر ملک احمد خان کی کمیٹی کو تحقیقات کرکے 7 جون سے پہلے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نمبر 4 میں صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن سکندرحیات، صوبائی وزیرانڈسٹریز شافع حسین اوراحمد خان لیڈرآف اپوزیشن شامل ہیں۔

نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھالیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، گورنر نے سمری پر دستخط کردیے

پنجاب اسمبلی اجلاس 16 اپریل کو طلب