کاروبار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی حکومت پاکستان کی اصلاحات میں معاونت کررہا ہے، نجی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے راغب کرنے سے حکومت کوسرکاری شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خلا کو پرکرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرکاری مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 57ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اے ڈی بی کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی مدد آئی ایم ایف سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہی ممکن ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد مالیاتی فنڈ کے پروگرام سے منسلک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ درست حکومتی پالیسیوں کی توثیق ہے، احد چیمہ

پاکستان میں رواں مالی سال خطے میں مہنگائی سب سے زیادہ، معاشی شرح نمو کم رہنے کی پیشگوئی