پاکستان

سندھ: کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک کانسٹیبل جاں بحق، 2 زخمی

ڈاکوؤں نےگیہل پور تھانہ کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکو ایک سرکاری ایس ایم جی اور 4 جی تھری رائفلز اپنے ساتھ لے گئے، پولیس ذرائع

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق جبکہ 2 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نےگیہل پور تھانہ کی حدود میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکو ایک سرکاری ایس ایم جی اور 4 جی تھری رائفلز اپنے ساتھ لے گئے۔

مزید بتایا کہ تینوں پولیس اہلکار دادو ضلع سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے آئے تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے میچ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

ٹی20 ورلڈ کپ میں سری لنکن بیٹنگ زمین بوس، جنوبی افریقہ 6 وکٹ سے کامیاب