پاکستان

قوم جلد عمران خان کو جیل سے باہر دیکھے گی، بیرسٹر گوہر خان

قوم نے دیکھا انصاف پر مبنی فیصلہ سامنے آیا، انصاف کا پرچم بلند ہوا، وہ بے بنیاد کیس ختم کر دیا گیا جس میں عمران خان نے تقریباً 10 ماہ جیل کاٹی، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے بہت جلد قوم دیکھے گی کہ عمران خان باہر ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج قوم نے دیکھا کہ انصاف پر مبنی فیصلہ سامنے آیا اور انصاف کا جھنڈا سربلند ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ بے بنیاد کیس کو ختم کر دیا گیا جس میں عمران خان نے تقریباً 10 ماہ جیل کاٹی اور جس کے لیے انہیں ہر وقت جیل میں رکھا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے بہت جلد قوم دیکھے گی کہ عمران خان باہر ہوں گے۔

ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ خدا نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو الزامات سے بری قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ’تازہ ہوا کے جھونکا‘ کی طرح ہے اور پارٹی پرامید ہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے بھی اس کی درخواست پر انصاف دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نجی نیوز چینل ’جیو‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ انصاف کی فتح ہے چاہے، اگرچہ استغاثہ کے ہتھکنڈوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ’فیصلہ انصاف کے مطابق ہے اور اس کی توقع تھی، امید تھی کہ فیصلہ بالکل ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سائفر کیس میں سزا کی خلاف اپیلوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا۔

فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو شکست دے دی

’سیاسی باتیں نہ کی جائیں‘، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی