پاکستان

کس کی سرپرستی میں ڈکیت کراچی والوں کی جانیں لے رہے ہیں، حکومتِ سندھ کو جواب دینا ہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی والےخوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، بےحسی دیکھیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ اتنے بڑے شہر میں یہ معمول ہے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کسی سرپرستی کے بغیر دندنا نہیں سکتے، کون ہے جن کی سرپرستی میں ڈکیت کراچی والوں کی جانیں لے رہے ہیں، حکومت سندھ کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے اسٹریٹ کرائمز، پانی اور بجلی بحران سے پریشان ہیں، نوجوان موجودہ حالات سے مایوس ہو رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجنےکا سوچ رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی والےخوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، بےحسی دیکھیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ اتنے بڑے شہر میں یہ معمول ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے، مزید کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم ہونےکے دعوے جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ہی بھتہ خوری اور دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دیا۔

چین ایشیا پیسیفک میں ’جنگ یا افراتفری‘ کی اجازت نہیں دے گا، وزیر دفاع

مئی میں مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 11.76 فیصد ریکارڈ

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کیس: سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز طلب