پاکستان

حیدرآباد: گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جاں بحق

حیدر آباد میں سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

حیدر آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیضان اور 14 سالہ عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ جھلسنے والے 21 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکوں اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹرز کی ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے جائے وقوع پر پہنچی تھیں۔

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 100 فیصد جھلسنے والے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، سول ہسپتال حیدرآباد سے 19 زخمیوں کو کراچی کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کردیا

سری لنکا میں سیلاب: 14 افراد ہلاک، اسکول بند

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہوگی، سعودی سفیر