پاکستان

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا معطل فوڈ کنٹرول کی دھمکیوں پر سی سی پی او پشاور کو خط

مجھے معطل شدہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نور حیات سے اپنے موبائل فون پر دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، معطل ڈی ایف سی نے بار بار ہراساں کرنا اور دھمکانا جاری رکھا ہے، خط کا متط

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بے ضابطگیوں اور بدانتظامی پر معطل کیے گئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) کی دھمکیوں سے متعلق سی سی پی او پشاور کو خط لکھ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خوارک ظاہر شاہ طورو نے سی سی پی او پشاور کو خط میں لکھا ہے کہ مجھے معطل شدہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نور حیات سے اپنے موبائل فون پر دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، معطل ڈی ایف سی نے بار بار ہراساں کرنا اور دھمکانا جاری رکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نور حیات نے میرے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی، یہ کالز مجھ سمیت میرے خاندان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معطل ڈی ایف سی نے مجھے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا، درخواست کرتا ہوں کہ پولیس ایکشن لے اور اس معاملے کی تحقیقات کرے۔