پاکستان

راولپنڈی: نامناسب رویہ اختیار کرنے پر وفاقی سیکریٹری کمرہ عدالت سے گرفتار، جیل منتقل

سول جج نے وفاقی سیکریٹری محمد عمر ملک کی جانب سے نامناسب، ہتک آمیز رویے، بدتمیزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے 15 روز قید، 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی سیکریٹری محمد عمر ملک کو کمرہ عدالت میں ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد پولیس نے انہیں کو گرفتار کر لیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال کی عدالت نے فیڈرل سیکریٹری محمد عمر ملک کی جانب سے نامناسب، ہتک امیز رویے اور بدتمیزی کا سخت نوٹس لیا۔

فیڈرل ممبر ٹیلی کام محمد عمر ملک ایک مقدمے میں مدعی کے طور پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

دوران سماعت نامناسب اور ہتک آمیز رویے اور بدتمیزی کرنے پر عدالت نے دفعہ 228 کے تحت ٹرائل کرکے فیڈرل سیکریٹری قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سناتے ہوئے کمرہ عدالت سے گرفتار کروا دیا۔

گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے فیڈرل سیکرٹری کو جیل منتقل کر دیا گیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں فیڈرل سیکریٹری کو 5 روز مزید قید بھگتنا ہوگی۔

ابتدائی کنفیوژن کے بعد پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ: امریکی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

فلم ’نابالغ افراد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان