پاکستان

پشاور: گندم خریداری میں بےضابطگیوں کا انکشاف، حکومت خیبرپختونخوا کا تحقیقات کا فیصلہ

حکومت خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا اعلان کیاتھا تاہم اب صوبائی حکومت نے گند م کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے انکشاف کے بعد صوبائی حکومت نے گندم کی مزید خریداری روک کر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا اعلان کیا تھا تاہم اب صوبائی حکومت نے گندم کی خریداری میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خوراک ذرائع کے مطابق 2 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کے بعد مزید خریداری روک دی گئی ہے، گندم کا کوٹا پورا ہوچکا، مزید خریداری نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے سڑکوں پر کھڑے ٹرکوں کے ٹائرز پھٹنے لگے ہیں، سیکڑوں ٹرک ما لکان سراپا احتجاج ہیں۔

ٹرک ما لکان نے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کے ٹائرز کو نقصان پہنچ رہا ہے، انجن خراب ہو رہے ہیں۔

ٹرک ڈرائیوروں نے گندم کے سرکاری ڈیپوز پر گاڑیاں خالی کروانے اور اپنا نمبر پہلے حاصل کرنے کے لیے حکام کی جانب سے رشوت طلب کیے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا اداکاری کا آغاز

چوتھا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل