پاکستان

پشاور: پسند کی شادی پر میاں بیوی قتل، ملزم گرفتار

مقتولین نے تین سال قبل کورٹ میرج کی تھی، مبینہ طور پر مقتولہ کے بھائی اور چچا زاد نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس

پسند کی شادی کرنے پر پشاور میں میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں پیش آیا، مقتولین نے تین سال قبل کورٹ میرج کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر مقتولہ کے بھائی اور چچا زاد نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی اور بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

فائرنگ کے دوران مقتولین کی ڈیڑھ سالہ بچی محفوظ رہی جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔

پشاور پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ قتل کی واردات کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

ملالہ یوسف زئی کا اداکاری کا آغاز

چوتھا ٹی20: انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل