پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: صحافی نصر اللہ کے قتل کی تحقیقات بذریعہ جوڈیشل کمیشن کرانے کی درخواست دائر

درخواست ماجد گبول ایڈووکیٹ، عمار دایو ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کی تحقیقات بذریعہ جوڈیشل کمیشن کرانے کی درخواست دائر ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست ماجد گبول ایڈووکیٹ، عمار دایو ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 21 مئی 2024 کو گھوٹکی میں صحافی نصراللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نےفائرنگ کی، نصراللہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرپور ماتھیلو سے تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کیا گیا۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صحافی نصراللہ گڈانی کو ائیر ایمبولینس کے ذریعےکراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم صحافی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

درخواست گزرا نے استدعا کی ہے کہ نصراللہ گڈانی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے، جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر 21 مئی کو ہونے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو ان کے آبائی شہر میرپور ماتھیلو میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

24 مئی کو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی نصراللہ گڈانی کراچی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے تھے۔

صحافی نصراللہ گڈانی پر گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

28 مئی کو صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ ان پر حملے کے آٹھویں روز درج کر لیا گیا تھا۔

قتل کا مقدمہ صحافی نصراللہ گڈانی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ میرپورماتھیلو میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ 35 سالہ رپورٹر نصراللہ گڈانی گزشتہ کئی سال سے سندھ زبان کے اخبار ’عوامی آواز‘ سے وابستہ تھے اور سوشل میڈیا پر عوامی مسائل کے حوالے سے آواز انتہائی سرگرم تھے۔

وہ اپنی ویڈیوز اور خبروں میں اندرون سندھ عوام کو درپیش مسائل، جاگیردارانہ نظام کی جانب سے عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار پانے والے پہلے سابق امریکی صدر

ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار، درجہ حرارت 51 ڈگری تک جا پہنچا

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا