پاکستان

لاہور: ٹرینوں کا مٹیریل چوری کرنے میں ملوث محکمہ ریلوے کے2 ملازم گرفتار

ملزمان کے قبضے سے8 کلو تانبہ 2.5 کلو وزنی پیتل کے 3 بش برآمد ہوئے، تھانہ ریلویز پولیس میں 2 مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا، پولیس محکمہ ریلوے

لاہور میں ریلوے پولیس نے محکمے کا مٹیریل چوری کرنے والے 2 ریلوے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم سے8 کلو تانبہ جب کہ دوسرے ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو وزنی پیتل کے 3 بش برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ریلوے کیرج شاپ میں اسکلڈ اور سیمی اسکلڈ ورکر کے طور پر ملازم ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں 2 مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مریم نفیس سے براہ راست شو میں ذو معنی مذاق کرنا غلط تھا، تابش ہاشمی کا اعتراف

ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں کوچ اور سلیکٹر کو میدان میں اتار دیا

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی