پاکستان

ایم کیو ایم۔پاکستان کے وفد کی وزیر اعظم سےملاقات، سیاسی صورتحال، کراچی کے مسائل پر گفتگو

وفد کی شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کراچی کے مسائل، شہر میں ترقیاتی کاموں، بجٹ، موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم۔پاکستان) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور کراچی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھاکہ ایم کیو ایم۔پاکستان کے رہنماؤں کی آج وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعت کی جانب سے آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ میں کراچی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کیے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد دوپہر وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرے گا، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی وفد کی سربرائی خالد مقبول صدیقی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں مصطفی کمال ، فاروق ستار ، امین الحق سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

ملاقات میں کراچی کے مسائل ، شہر میں ترقیاتی کاموں، بجٹ، موجودہ ملکی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

مریم نفیس سے براہ راست شو میں ذو معنی مذاق کرنا غلط تھا، تابش ہاشمی کا اعتراف

ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں کوچ اور سلیکٹر کو میدان میں اتار دیا

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی