پاکستان

ایرانی سرحد سے فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع واشوک میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، متاثرہ افراد پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے، ماشکیل انتظامیہ

بلوچستان کے ضلع واشوک میں ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ منگل کے شب پاکستان ایران سرحد کے ایک مقام ’جودر- بچرائی‘ پر پیش آیا۔

ماشکیل انتظامیہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی جانب پاکستانی سرحد کے اندر فائرنگ کی گئی، ایرانی فورسز نے جس وقت فائرنگ کی اس وقت متاثرین پاکستانی سرحد کے اندر بیٹھے ہوئے تھے۔

ماشکیل رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکتر اشرف نے کہا کہ 4 لاشیں اور 2 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، سرحد پر تعینات ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے پاکستانی ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شہری کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تیل کی کھیپ کا انتظار کررہے تھے جب ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 4 ایرانی بھی شامل ہیں جنہیں ایرانی فورسز اپنے ساتھ لے گئیں۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا

اسلام آباد: خفیہ معلومات غیر ملکی سفارتکار کو دینے پر گرفتار ’اے ایس آئی‘ کی ضمانت منظور

بحریہ ٹاؤن افسران کو جہاز سے ’اتارے جانے‘ کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوگی