پاکستان

لاہور: مضر صحت نوڈلز کھانے سے دو بچے جاں بحق

مضر صحت نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 8 سالہ عبدالررافع، 11 سالہ مریم کے نام سے ہوئی، لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس

لاہور کے علاقے مناواں میں مضر صحت نوڈلز کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، پولیس نے نامعلوم دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں مضر صحت نوڈلز کھانے سے 2 بچوں کی طبیعت خراب ہوئی، بچوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بچے جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مضر صحت نوڈلز کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 8 سالہ عبدالرافع، 11 سالہ مریم کے نام سے ہوئی، لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا ہے کہ محمد زیشان کی مدعیت میں نا معلوم دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ٹیم تشکیل دے کر نامعلوم دوکاندار کو تلاش کیا جارہا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نامعلوم دوکاندار کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا، جب کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں تفتیش مزید آگے بڑھائی جائےگی۔

کراچی: گرومندر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق، 2 زخمی

اسلامی نظریاتی کونسل کی پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے کیسز کیلئے خصوصی عدالتوں کی تجویز

اسلام آباد: خفیہ معلومات غیر ملکی سفارتکار کو دینے پر گرفتار ’اے ایس آئی‘ کی ضمانت منظور