کھیل

نئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری، سوریا کمار پہلی پوزیشن پر براجمان

انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے، محمد رضوان تیسرے، کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجودہیں، باؤلنگ میں عادل رشید پہلے، شاہین شاہ آفریدی 12ویں نمبر پر ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے سے 3 روز قبل فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار نے پہلی پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔

ریکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز فل سالٹ کی دوسری پوزیشن اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے جب کہ کپتان بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں، قومی ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں پوزیشن ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

سرجری کرانے کے بعد نوشین شاہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے تک کمی کا امکان