پاکستان

حکومت نے سائفر کیس کے فیصلے کی وجہ سے 28 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا، سردار لطیف کھوسہ

مسلم لیگ (ن) کی حکومت پہلے بھی آئی لیکن اس دن کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر کل سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، رہنما پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا کیونکہ اس دن بانی پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ سنانا تھا، ورنہ مسلم لیگ (ن) نے اس دن پہلے کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدت کیس میں جج صاحب نے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا، مخالف وکیل نے آج فیصلہ نا دینے کی استدعا کی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی، عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے، کمرہ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا کیونکہ اس دن بانی پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ سنانا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت پہلے بھی آئی لیکن اس دن کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا، مگر کل سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف نے کل تقریر میں عدلیہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہیں، نیب نے بحریہ ٹاؤن پر چھاپہ مارا اور وہاں سے القادر کا ریکارڈ تلاش کرتے رہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے غیرمتوقع اعلان نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر متوقع فیصلے میں تاخیر کر دی، جس کی سماعت گزشتہ روز (منگل) سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

یوم تکبیر کی تعطیل کے سبب سائفر کیس میں تاخیر، عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، تفتیشی ٹیم نے دوستوں کے بیانات قلمبند کرلیے

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں اضافی الیکشن ٹریبونل ججز تعینات کرنے کا حکم