دنیا

بھارت: نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری پر پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری

بھارتی محکمہ موسمیات نے کل بھی 3 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں اسی طرح کی شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری تک پہنچ گیا، جس کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، جبکہ حکام نے پانی کی قلت سے خبردار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے نریلا اور منگیش پور میں دہلی کے دو مضافاتی اسٹیشنز پر پارہ ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت متوقع کے مقابلے میں 9 ڈگری زیادہ ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کل (بدھ) بھی 3 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں اسی طرح کی گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔

ریڈ الرٹ میں گرمی سے متعلقہ بیماریاں پھیلنے اور تمام عمر کے افراد کو ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے، مزید کہا کہ کمزور افراد کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت رات کے اوقات میں رہنے کی توقع ہے۔

مزید کہا کہ ہیٹ ویو کی شدت میں جمعرات سے بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مئی 2022 میں دہلی کے مختلف علاقوں میں پارہ 49.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈکیا گیا تھا۔

برسوں کی سائنسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ بار بار اور شدید ہونے کا باعث بن رہی ہے۔

نئی دہلی میں حکام نے پانی کے قلت کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی کر دی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار نے رپورٹ کیا کہ پانی کے وزیر آتیشی مارلینا نے پانی کے ضائع ہونے والے استعمال کو روکنے کے لیے ’اجتماعی ذمہ داری‘ پر زور دیا۔

انڈین ایکسپریس نے آتیشی مارلینا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ قلت آب کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہم نے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی کو دن میں دو بار سے کم کر کے دن میں ایک بار کرنے جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔

برطانیہ: فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کر لیا

القادر ٹرسٹ کیس: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، تفتیشی ٹیم نے دوستوں کے بیانات قلمبند کرلیے