پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر روانہ

محسن نقوی برطانیہ، اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی برطانیہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں، اس کے بعد وہ اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، اسی طرح وہ روم میں اطالوی وزیر داخلہ سے ملیں گے۔

محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے ملاقات کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب میں اضافی الیکشن ٹریبونل ججز تعینات کرنے کا حکم

پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان: شرپسندوں نے ایک اور گرلز اسکول کو آگ لگادی