پاکستان

کراچی: مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

نارتھ کراچی میں پیش آئے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام شہریوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افسوناک واقعہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رضا کار جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروئیوں کا آغاز کردیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے

طلعت حسین: تہذیب و تمدن کا عہد تمام ہوا

ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی