پاکستان

وزیر اعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس جاتی امرا میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری شرکت کریں گے، وزیرتجارت جام کمال اور وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، معاشی ٹیم وزیر اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق اہم ہدایات جاری کریں گے، وزیر اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے۔

نیب قانون میں 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کی ’افسوسناک‘ ترمیم واپس لی جائے، سعد رفیق

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی، جدید کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں روانگی کیلئے تیار

محسن نقوی کا اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے پانچ سروسز کے اجرا کا اعلان