پاکستان

اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے، گریڈ 19 کے یاسر آفریدی اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات

گریڈ 19 کے عبدالحق عثمانی کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے کر دیے گئے، گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کو اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یاسر آفریدی کے پاس ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کا اضافی چارج بھی ہوگا، اس کے علاوہ ایس ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا چارج بھی یاسر آفریدی کے سپرد کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 19 کے عبدالحق عثمانی کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج بھی ان کے سپرد کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے دستخط سے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار

کے ایم سی کا 106 سڑکوں پر تمام اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان