پرویز الہٰی نے لاہور میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا
سیاسی رہنماؤں نے چوہدری پرویز الہٰٰی کو ان کی رہائی پر مبارکباد دی اور صحت دریافت کی۔
حال ہی میں رہا ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی نے لاہور میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے قصور کے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
سیاسی رہنماؤں نے چوہدری پرویز الہٰٰی کو ان کی رہائی پر مبارکباد دی اور صحت دریافت کی۔
ملاقات میں چوہدری پرویز الہیٰ کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بیٹے سمیت دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔
غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔