پاکستان

شانگلہ: جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شانگلہ کے علاقے الپوری میں جیپ کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا شکار جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی۔

شانگلہ میں جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شانگلہ کے علاقے الپوری میں جیپ کو حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

لاشوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا ہے۔