پاکستان

پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی

سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

کار سرکار میں مداخلت، امن و امان خراب کرنے اور سڑک بند کرنے کے معاملے میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماؤں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اڈیالہ جیل سے رہا

لاہور: گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ گئی