پاکستان

تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی، فواد چوہدری

خواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے، انہوں نے ترکیہ میں حکومتیں تبدیل کی ہیں، اب بھی یہ نا ہو کہ خواجہ سراؤں کے چکر میں حکومتیں بدل جائیں، سابق وفاقی وزیر

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہخواجہ سراؤں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے، انہوں نے ترکیہ میں حکومتیں تبدیل کی ہیں، اب بھی یہ نا ہو کہ خواجہ سراؤں کے چکر میں حکومتیں بدل جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے استحکام پاکستان پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی تھی، یہ سب کو پتا ہے کہ میں نےاستحکام پارٹی جوائن نہیں کی اس کی ترید کیا کروں۔

صحافی نے فواد چوہدری سے سوال پوچھا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی میں کون مضبوط ہے، جس پر انہوں نے جواب دیاکہ تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیمرا نوٹیفکیشن اوپن ٹرائل کو بند کرنےکے مترادف ہے، ایسے مشورے دینے والوں کو احتیاط کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلئیر کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس ملک کی سیاست کے شطرنج کے بادشاہ ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی

طلعت حسین: تہذیب و تمدن کا عہد تمام ہوا

5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بات چیت جاری، بیرونی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی سے خوش ہیں، عطا تارڑ