یکم اپریل سے 25 مئی تک 18 ہزار 371 تاجروں نے ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن کرائی، ایف بی آر
تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 ہزار 472 ریٹیلرز اور اسکیم کے علاوہ 3 ہزار 899 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، ریونیو بورڈ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ تاجر دوست اسکیم کے تحت یکم اپریل سے 25 مئی تک 6 شہروں سے مجموعی طور پر 18 ہزار 371 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
ایف بی آر کی طرف سے اس ضمن میں جاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 ہزار 472 ریٹیلرز اور اسکیم کے علاوہ 3 ہزار 899 ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی سے 5 ہزار 303، لاہور سے 5 ہزار 112 اور اسلام آباد سے ایک ہزار 567 ریٹیلرز نے اس اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروائی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی سے 2 ہزار 138، پشاور سے ایک ہزار 534، کوئٹہ سے 980 اور دیگر شہروں سے ایک ہزار 737 تاجر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔