دنیا

بھارت: بچوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 6 نومولود ہلاک

تمام 12 بچوں کو ہسپتال سے دوسرے لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا لیکن جب وہ طبی امداد کے لیے پہنچے تو 6 کی موت ہو چکی تھی۔

بھارتی دارالحکومت میں بچوں کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 6 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لوگ شیر خوار بچوں کو بچانے کے لیے آگ میں کود گئے۔

سینئر پولیس افسر سریندر چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ تمام 12 نوزائیدہ بچوں کو ہسپتال سے دوسرے لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا لیکن جب وہ طبی امداد کے لیے پہنچے تو 6 کی موت ہو چکی تھی۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ 12 بچوں میں سے ایک آگ لگنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ کے ایک گیمنگ زون میں کل رات اچانک آگ لگ گئی تھی جس کی زد میں آکر 27 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجکوٹ کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ گیمنگ زون میں دوپہر میں آگ لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پنجاب: آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ

مناسب شیئر ملنے پر پیپلزپارٹی پنجاب حکومت میں شامل ہوسکتی ہے، یوسف گیلانی