پاکستان

ٹھٹہ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

جاں بحق شہری مزدور تھے جو فیکٹری جا رہے تھے کہ ان کی سوزو کا ٹرک سے تصادم ہوگیا، ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی ٹھٹھہ

سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں جھرک کے قریب حمید فارم کے مقام پر سوزوکی پک اپ اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع اور پولیس حکام کے مطابق بہرانی برادری سے تعلق افراد سوزوکی پک اپ میں سوار ہو کر کوٹری جارہے تھے کے حادثے کا شکار ہوگئے۔

سندھ پولیس نے بتایا کہ ڈمپر نے سوزوکی پک اپ مکمل و کچل دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے کوٹڑی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ جھرک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 4 شہریوں کی شناخت جلال، عرفان، بگو اور ریاض بھرانی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ زیر علاج ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹھٹھہ نے بتایا کہ مرنے والے شہری مزدور تھے جو فیکٹری جا رہے تھے کہ جس سوزوکی میں وہ سوار تھے، اس کا 22 ویلیر ٹرک سے تصادم ہوگیا، ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف

جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی سابق کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی

عالمی عدالت کے فوجی آپریشن روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح میں بمباری