پاکستان

پنجاب میں سولر مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتےہیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، چوہدری شافع حسین

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صو بے میں سولر مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانا چاہتےہیں۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب سے چینی سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شافع حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، سولر انرجی کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسی بنائی جائے گی۔

چوہدری شافع نے کہا کہ پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر مینو فیکچرنگ کے پلانٹ لگیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، یوکے سمیت 10 سے زائد غیر ملکی سولر کمپنیوں سے ملاقات کرچکا ہوں، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی عدالت کے فوجی آپریشن روکنے کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح میں بمباری

جے شاہ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلوی سابق کرکٹرز سے رابطہ کرنے کی تردید کردی

نیلی اور میں شادی کرنا چاہتے تھے، جاوید شیخ کا انکشاف