پاکستان

انڈس موٹر نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہوں گی۔

انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا یارس فیس لفٹ ماڈل متعارف کردیا، جبکہ ان کی قیمتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے 6 لاکھ 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے وسط میں انڈس موٹرز نے یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کر دی تھی، تاکہ ان کی قیمتوں کو 40 لاکھ روپے سے کم پر رکھا جاسکے، جس میں جنرل سیلز ٹیکس شامل نہیں۔

آئی ایم سی کی جانب سے مجاز ڈیلرز کو جاری لسٹ میں عندیہ دیا گیا کہ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی ایم / ٹی 1.3، سی وی ٹی 1.3، اے ٹی آئی وی ایم/ٹی 1.3 اور اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمتیں بڑھا کر بالترتیب 44 لاکھ 79 ہزار روپے، 47 لاکھ 60 ہزار روپے، 47 لاکھ 30 ہزار روپے اور 56 لاکھ 4 ہزار روپے ہوں گی، جو اس سے قبل 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 (بیج انٹیرئیر) کی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 62 لاکھ 55 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یارس کی بکنگ 24 مئی سے 15 لاکھ روپے ادا کر کے کرائی جاسکے گی۔

مالی سال 2024 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت سست روی کا شکار رہی، تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندوں میں نرمی کے بعد سی کے ڈی کی درآمد بڑھی، جس سے امید کی کرن روشن ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں سی کے ڈی کی درآمدات 7 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی، جو اپریل میں 6 کروڑ ڈالر، فروری میں 5 کروڑ ڈالر اور جنوری میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، جس سے پتا چلتا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ میں بہتری آئی ہے۔

آٹو پارٹس کے ماہر مشہود علی خان نے کہا کہ سی کے ڈی کٹس کی درآمد میں بڑھتا ہوا رجحان فروخت میں بہتری کا اشارہ دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت استعمال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی لگانے کے اسمبلرز کا مطالبہ مانتی ہے تو یہ صنعت مالی سال 2025 میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

اسلام آباد پولیس میں مزید تبادلوں کا فیصلہ، ڈی آئی جی سے محرر تک اکھاڑ پچھاڑ ہوگی

ایس آئی ایف سی صرف فوجی افسران کا نام نہیں، کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم

سی پیک کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ آغاز، وزیراعظم جون میں چین کا دورہ کریں گے