پاکستان

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

صوبے کے تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، حکومت خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کے مطابق یکم جون سے 31 اگست تک تمام پرائمری اسکولز بند رہیں گے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم اگست سے شروع ہوں گی جو 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، بالائی اضلاع میں بھی اسکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ، پاکستان نے نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت کی، آئی ایم ایف مشن

تیسرے غیر ملکی سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر مسترد کردی

سلمیٰ آغا کی وجہ سے فلمی کیریئر میں نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ کا انکشاف