پاکستان

حکومت کا ملک بھر کے طلبہ کیلئے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ

مجوزہ پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا، وزارت آئی ٹی اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر ایک ماہ میں اسے تیار کریں گے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیمی پورٹل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آن لائن تعلیمی پورٹل تیار کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کو ہدایت جاری کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کیا جانے والا مجوزہ پورٹل طلبہ کو تعلیمی وسائل، ورچوئل لرننگ ماحول تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور وفاقی وزارت تعلیم دونوں مل کر پورٹل تیار کریں گے، آن لائن تعلیمی پورٹل ایک ماہ میں تیار کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت تعلیم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ، پاکستان نے نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت کی، آئی ایم ایف مشن

تیسرے غیر ملکی سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر مسترد کردی

سلمیٰ آغا کی وجہ سے فلمی کیریئر میں نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ کا انکشاف