پاکستان

کے الیکٹرک نے بجلی مزید 10.69 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کردی، کے الیکٹرک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف34 روپے فی یونٹ بنتا ہے۔

کے الیکٹرک نے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسشمن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے فی یونٹ شامل کرنے کی درخواست کی ہے، اسی طرح آپریشن اینڈ مینٹیننس 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے ریکوری لاس الاؤنس کی مد میں 2 روپے88 پیسے فی یونٹ جبکہ ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی۔

’عامر لیاقت کی موت طبی نہیں، قتل کیا گیا‘، دانیہ شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی: لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

پاکستان، چین میں سرمایہ کاری پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں، احسن اقبال