پاکستان

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نئی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرین کے دینار کی قدر 738 روپے 19 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 03 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 72 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔