کھیل

رکی پونٹنگ کے بعد زمبابوے کے سابق کرکٹر کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار

میں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے درخواست دی نہ دوں گا، اینڈی فلاور

زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انڈین پرئیمر لیگ (آئی پی ایل) کے پلے آف سے ان کی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ اینڈی فلاور نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے فیصلے کی تصدیق کی۔

سابق زمبابوے کرکٹر نے کہا کہ ’میں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے درخواست دی نہ دوں گا‘۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا تھا کہ میں اس وقت اپنی فیملی اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ راہول ڈریوڈ کی ٹی 20 ورلڈکپ آخری اسائنمنٹ ہوگی۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ منسوخ

ٹی 20 ورلڈکپ: سندیپ لامیچانے کو تاحال ویزا نہ مل سکا