پاکستان

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

مدعی کو تھانہ شالیمار پولیس راولپنڈی نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا جہاں اس کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہونے شہری نے قید کے دوران اپنے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے حوالے سےمقدمہ درج کروا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملزم سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی، قیدی نے رہائی پانے کے بعد راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق مدعی کو تھانہ شالیمار پولیس نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد متاثرہ شخص کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مدعی مقدمہ نے الزام لگایا کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی ذاکر اللہ اور ساحل نے مل کر زیادتی کی،واقعہ 18 مئی 2024 کی رات گیارہ بجے پیش آیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ کو شکایت کی تو انہوں نے کہا صبح جیل سپرنٹینڈنٹ کے سامنے پیش کریں گے، اگلی صبح پیشی کی تاریخ مقرر تھی اور سزا پوری ہو نے پر رہا ہو گیا۔

شہری کی درخواست پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کیلئے پیشگی اقدامات پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ منسوخ

فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد آدمی ایل جی بی ٹی کیو ہیں، ماریہ بی کا دعویٰ