اسلام آباد: حکومت انسانی حقوق کی پاسداری، تحفظ کیلئے پر عزم ہے، اعظم نذیر تارڑ
حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوری نظام کا حصہ ہیں، وفاقی وزیر قانون وانصاف کی پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
وفاقی وزیر قانون وانصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی سکنلین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔
وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے انسانی حقوق کمیشن اور اقلیتوں کے حوالے سے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔