پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے معاملات چلانے کی ذمے داری مصطفیٰ کمال کے سپرد

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے لندن روانہ ہونے سے قبل پارٹی معاملات چلانے کی ذمے داری سابق میئر کراچی کو دی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے تنظیمی معاملات چلانے کی ذمے داری مصطفیٰ کمال کے سپرد کردی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے 2 روز قبل لندن روانہ ہونے سے پہلے پارٹی معاملات چلانے کی ذمے داری مصطفیٰ کمال کو دی۔

رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال کو ذمہ داری دیے جانے سے متعلق تمام تنظیمی عہدیداروں کو آگاہ کردیا گیا۔

دو دروز قبل چیئر مین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی طبی معائنہ کروانے کےلیے لندن پہنچ گئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کی لندن میں اہم برطانوی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ 12 مئی کو ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین منتخب کیا تھا، پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا تھا کہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیشن انڈسٹری کے 80 فیصد آدمی ایل جی بی ٹی کیو ہیں، ماریہ بی کا دعویٰ

بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ منسوخ

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کیلئے پیشگی اقدامات پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط