پاکستان

کراچی: بجلی کی بندش کے خلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج

شدید گرم موسم میں گھروں میں رہنا بھی عذاب ہوگیا، مظاہرین

کراچی میں بجلی کی بندش کے خلاف ماڑی پور روڈ پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مظاہرین کا کے الیکٹرک ماڑی روڈ کے دفتر کے باہر احتجاج جاری ہے، جن کا کہنا تھا کہ گلشن بے نظیربھٹو کے 500 کوارٹرز میں گزشتہ کئی روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ شدید گرم موسم میں گھروں میں رہنا بھی عذاب ہوگیا ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے، ماڑی پور سے ہاکس بے جانیوالی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ادھر، ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہے-

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے مؤقف اپنایا کہ علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیح دینا درست نہیں۔

’ساری رات نیند نہیں آئی‘، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں بلکہ مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، وزیر اعظم

سی پیک کی 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا