پاکستان

سی پیک کی 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

کراچی تا پشاور ریلوے مین لائن ون اپ گریڈیشن منصوبہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا۔
|

چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس کل سے شروع ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی تا پشاور ریلوے مین لائن ون ( ایم ایل ون) اپ گریڈیشن منصوبہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا، اسی طرح کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ جے سی سی کے اولین ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ورچوئلی ہوگا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے چیئرمین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جے سی سی کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این ڈی آر سی مشترکہ طور پر کریں گے، جے سی سی میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم منصوبوں پر گفتگو ہوگی۔

مزید کہنا تھا کہ مشترکہ تعاون کمیٹی میں مواصلات، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی، سی پیک کے تحت توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور انجینئرز کی سیکیورٹی پر بات ہوگی، اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق معدنیات کاریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے ہونے کا امکان ہے، مشترکہ تعاون کمیٹی میں ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے گا، معدنیات کے ذیلی ورکنگ گروپس کی جلد از جلد چینی حکام سے ملاقات کروائی جائے گی، اسی میں معدنیاتی راہداری کے منصوبوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔

مکیسیکو: انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، 9 افراد ہلاک

ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ

مالی سال 2024 میں معیشت کا حجم، فی کس آمدنی بڑھ گئی