کھیل

حارث رؤف فٹ، حسن علی کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

حسن علی کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حسن کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو پاکستان کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کا امکان بھی معدوم ہو گیا ہے۔

حسن علی کو حارث رؤف کے متبادل کے طور پر قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم حارث کے انجری سے بحال ہونے کے بعد حسن کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حسن علی کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی کمٹمنٹ کو پورا کر سکتے ہیں۔

اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کے بعد اب حسن علی کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔