پاکستان

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان احسن اقبال سے لے کر رانا ثنا اللہ کو سونپ دیا گیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے کر وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو سونپ دیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں ردوبدل کردیا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان واپس لے لیا گیا۔

وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ اب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ہوں گے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دی تھی، انہیں بطور مشیر بھی وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اتحادی حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے۔

8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سابق شوہر کے ساتھ کام کیا تو کہا گیا شریعت کے خلاف ہے، سلمیٰ حسن

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بڑا اپ سیٹ، امریکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد شریک