دنیا

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز میں شدید جھٹکے، ایک شخص ہلاک، کئی زخمی

سنگاپور جانے والے بوئنگ 777-300ER کو بنکاک کی طرف موڑ کر وہاں لینڈ کروادیا گیا۔

لندن سے اڑان بھرنے والی سنگاپور ایئرلائن کی پرواز شدید جھٹکوں کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث فلائٹ میں موجود ایک مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور جانے والے بوئنگ 300ER - 777 کو بنکاک کی طرف موڑ کر وہاں لینڈ کروادیا گیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ ایس کیو 321 میں کل 211 مسافر اور 18 عملہ سوار تھا۔

فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں ایئرلائن کا کہنا تھا کہ سنگاپور ایئر لائنز متوفی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کرتی ہے۔

ایئر لائن نے مزید کہا کہ وہ مسافروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تھائی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اور کسی بھی اضافی مدد کی ضرورت کے لیے ایک ٹیم بنکاک بھیج رہی ہے۔

دوسری جانب تھائی حکام نے بھی ایمبولینسیں اور ہنگامی ٹیمیں سوورنا بھومی ہوائی اڈے پر روانہ کر دی ہیں۔

تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ فلائٹ میں کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ہوائی جہاز میں جھٹکے لگنا معمول کی بات ہے تاہم اس طرح کے شدید واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔

کبھی کبھی اس طرح کے واقعات کی پیشن گوئی کی جا سکتی ہے اور پائلٹ ایک دوسرے سے رابطہ کرلیتے ہیں تاکہ انہیں پہلے ہی وارننگ دے سکیں لیکن اس کے باوجود یہ ہوسکتا ہے۔

اب لوگ کیا کریں گے؟ فیصل قریشی کا والدہ کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر رد عمل

احمد فرہاد بازیابی کیس: سیکریٹری دفاع طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے سبب پیش نہیں ہوسکے، اٹارنی جنرل

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر