پاکستان

پیپلز پارٹی کا پی اے سی چیئرمین شپ ایم کیو ایم کو نہ دینے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 34 قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کو نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا معاملہ رواں ہفتے حل ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 34 محکمہ جاتی قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ایم کیو ایم پاکستان کو 8 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل یا آزاد امیدواروں کو 3 قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کو آزاد ارکان کی حمایت پر ایک قائمہ کمیٹی ملنے کا امکان ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 22 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو ملے گی۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، تعلیم، بلدیات، داخلہ سمیت دیگر قائمہ کمیٹیاں ہمارا حق ہے۔

کیا ماہرہ خان کے شوہر کی عمر 66 برس ہے؟ اداکارہ کی وضاحت کی ویڈیو وائرل

کیا پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے لیے تیار ہے؟

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: ایجنسیز کے کام کرنے کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا، عدالت