پاکستان

سپریم کورٹ: تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

درخواست ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور رؤف حسن کو فریق بنایا گیا ہے۔
|

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ میاں داؤد کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین اور رؤف حسن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما باقاعدگی سے اعلٰی عدلیہ کو متنازع کر رہے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس عامر فاروق کے خلاف پرنٹ ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اس کے علاوہ ایڈووکیٹ میاں داؤد نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹر فیصل واڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفٰی کمال نے بھی تحریک انصاف کے طرز کی پریس کانفرسز کی ہیں، سپریم کورٹ کا فیصل واڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت پر شوکاز کرنا احسن اقدام ہے۔

شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

امریکا خلا میں ہتھیار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، روس کا الزام

محکمہ تعلیم سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ