پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی راجا خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے راجا خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی راجا خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق راجا خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2022 میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دوران درج مقدمے میں جاری کیے گئے۔

راجہ خرم نواز کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ نے کیس کی سماعت کی۔

راجا خرم نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی جانب سے ان کا کوئی وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد راجا خرم نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے
کیس کی مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اس وقت کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ننھے وِلاگر شیراز نے ولاگز بنانا کیوں چھوڑا؟ والد نے اصل وجہ بتادی

تیسرا ویمن ٹی 20: پاکستان کو 34 رنز سے شکست، انگلینڈ کا سیریز میں کلین سویپ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق