پاکستان

کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

اگلے دس دن تک درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے، سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو معمول کے درجہ حرارت سے 4 یا 5 ڈگری اوپر جانے کو کہتے ہیں، مزید کہا کہ کم سے کم چار دن تک 41 ڈگری درجہ حرارت ہو تو اسے ہیٹ ویو کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں صورتحال ایسی نہیں، ہفتہ کو درجہ حرارت 40 ڈگری چلا گیا تھا۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کل پارہ 36 ڈگری رہا، آج بھی 35 یا 36 ڈگری درجہ حرارت تک جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتہ دس دن تک اسی طرح کا موسم رہے گا، اگلے ہفتہ، 10 دن تک درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اگلے 10 دنوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو شدید گرمی کی لہریں اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، اس کے علاوہ محکمے نے ملک کے شمالی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے جاری ایڈوائزری میں انتباہ دیا تھا کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کے نتیجے میں ملک کے بیشتر حصوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی تک ہیٹ ویو جیسی صورتحال اور 23 سے 27 مئی تک شدید ہیٹ ویو ہوگی۔

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی تک دن کے وقت کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی تک 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

سیکیورٹی انچارج پر تشدد کا معاملہ، تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ